پاکستان

آج وارثان شہداء کا لانگ مارچ کراچی پہنچے گا،کراچی کےہزاروں مومینن منتظر ہیں

شیعت نیوز: سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین کی جانب سے 15 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ آج کراچی پہنچے گا، لانگ مارچ میں سندھ بھر سے ہزاروں شیعہ مومینن سمیت شہداء شکار پور کے لواحقین بھی موجود ہیں، لانگ مارچ کی قیادت شہداء کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ امین شہیدی کررہے ہیں،جبکہ اطلاعات ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنر ل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کراچی سے اس لانگ مارچ میں شریک ہونگے گے۔ شہداء کے لواحقین کے استقبال کی کراچی میں تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ کراچی کے ہزاروں مومینن بھی شہداء کے استقبال کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button