پاکستان

شیعہ علماء کونسل نے سانحہ شکارپور کے شہدا کے خانوادوں کے لانگ مارچ اور ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل سندھ کی کابینہ نے سانحہ شکارپور کے شہدا کے خانوادوں کے لانگ مارچ اور ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں سندھ کی کابینہ کے تمام اراکین نے اس فیصلہ کی منظوری دی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 13 فروری کی ہڑتال سے بھی شیعہ علماء کونسل کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ اس اعلان لاتعلقی کی وجہ تو ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن شیعہ علماء کونسل کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ جب وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہداء کو چیک تقسیم کئے جاچکے ہیں تو احتجاج کی ضرورت نہیں، احتجاج اس وقت کیا جاتا ہے جب آپ کے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہو۔ واضح رہے کہ چند روز قبل خانوادہ شہداء اور تمام تنظیموں بشمول شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے نمائندگان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ 13 فروری کو اندرون سندھ میں ہڑتال اور 15 فروری کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔

بشکریہ :اسلام ٹائمز

Jaferia news

متعلقہ مضامین

Back to top button