ایران

ناقابل شکست ہونے کا صہیونی طلسم چکنا چور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ استقامت کی کامیابیوں نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم توڑدیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے بدھ کے دن تہران میں محاذ آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل سے ملاقات میں غزہ کی بائيس روزہ جنگ میں استقامت کی کامیابیوں اور فلسطینی شہدا کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ قدس کی غاصب حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت اسلامی جمہوری نظام کی اصولی پالیسیوں میں سے ہے۔ جواد ظریف نے قنیطرہ میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی مذمت کی اور حزب اللہ لبنان اورکہا کہ یہ وحشیانہ اقدام اسرائیل اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان تعاون کا ایک اور ثبوت ہے- ایران کے وزيرخارجہ نے قدس شریف کو صیہونی رنگ دینے اور غزہ پٹی کے محاصرے کے تسلسل کی پالیسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے ملت فلسطین کے حقوق کا زيادہ سے زیادہ خیال رکھنے پر تاکید کی- اس موقع پر محاذ آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل نے اسلامی جہموریہ ایران کی جانب سے غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت کی مسلسل حمایت کوسراہتے ہوئے مختلف میدانوں میں ایران کی پیشرفت اور کامیابیوں کو باعث افتخار اور استقامت کی مضبوطی کا باعث قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button