پاکستان

لاہور: داعش کا پاکستان میں مقیم کمانڈر یوسف سلفی مقامی امام مسجد سمیت گرفتار

شیعت نیوز: اسلامی ریاست (داعش) نامی شدت پسند گروپ سے مبینہ تعلق رکھنے والے تین افراد کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا، بدھ کو یہاں شاہدرہ میں ایک گھر سے گرفتار ہونے والے ان افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں نفرت پر مبنی تحریری مواد اور سی ڈیز بھی برآمد ہوئیں۔

ایک پولیس افسر کے مطابق، گرفتار افراد طیب ، ڈاکٹر فواد اور یوسف سے داعش گروپ سے مبینہ تعلق پرتحقیقات کی جا رہی ہیں، افسر نے بتایا کہ ان مشتبہ افراد کو ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، انٹیلی جنس ذرائع کا ماننا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک داعش کا مقامی کمانڈرہے اور وہ اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے شام میں لڑائی کیلئے بھرتیاں کر رہا تھا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ یوسف السلفی نے تحقیقات کے دوران تسلیم کیا کہ وہ پاکستان میں داعش کا نمائندہ ہے، السلفی پاکستانی نژاد شامی ہے جو پانچ مہینے قبل ترکی کے راستے پاکستان پہنچا، ذرائع نے مزید بتایا کہ حافظ طیب امام مسجد ہے اور کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کا مقامی رہنما بھی ہے جو 600 ڈالر تخواہ پر لوگوں کے برین واش کرتا تھا اور وہ پاکستانیوں کو بھرتی کرنے کے بعد انہیں شام بھیجتا تھا۔

واضع رہے کہ پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بارہا داعش کی پاکستان میں موجودگی کو مذاق قرار دیتے ہیں آئے ہیں، تاہم یوسف سلفی کی گرفتاری کے حوالے سے انکا کوئی بیان بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے،اور امید یہ کی جارہی ہے کہ وہ حسب عادت اس خبر کو بھی غلط قرار دیدیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button