پاکستان

گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر اٹھائے گئے مہدی عابدی

گلگت بلتستان کے عوام سے دھوکہ نہیں ہونے دینگے علاقے کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے علاقے میں سرمایا کاری کے لئے کام جاری ہے دنیا بھر میں گلگت بلتستان میں سرمایا کاری کے لئے مہم چلائیں گے ساٹھ سال سے علاقے کی عوام کو کبھی مذہب کے نام پر لوٹا تو کبھی سیاست دانوں نے اب کسی کو عوامی جذبات سے نہیں کھیلنے دینگے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے گلگت بلتستان سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت سیکرٹری سیاسیات بلتستان ڈویژن محمد علی اور صوبائی رہنما سعید الحسنین کر رہے تھے ملاقات میں سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین روائتی سیاست سے ہٹ کر کام کریگی محب وطن باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے لائیں گے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے مورثی سیاست کو دفن کردینگے علاقے کے وسائل کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے میں مجلس وحدت مسلمین بھر پور کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور زبردستی کے انتخابات کو ہرگس قبول نہیں کریں گے عوامی فیصلوں پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے پاکستان کے تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان عوام کو دھوکہ دیا ہے موجودہ حکمران جماعت نے تو اس محب وطن خطے کو پاکستان کا حصہ تک ماننے سے انکار کیا اور مذہبی جماعتوں نے بھی عوامی مسائل حل نہیں کیے مذہب کے نام پر کسی کو سیاست نہیں کرنا چاہیے ہم مزہب کے نام پر سیاست کو جائز نہیں سمجھتے آنے والے انتخابات میں باصلاحیت اور نوجوان قیادت کو بھر پور موقع دیا جائے گا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں مجلس وحدت مسلمین علاقے میں صحت تعلیم،خودانحصاری سکیموں،ٹورزم اور توانائی کے شعبوں میں دن رات کام کریگی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام روائتی سیاست کو مسترد کر کے باشعور ،ایماندار،محب وطن اور نوجوان قیادت کو علاقائی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع دیں انشااللہ وہ دن دور نہیں جب گلگت بلتستان پاکستان کا مثالی صوبہ بنے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button