پاکستان

سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں چراغ جلانا غیر اسلامی فعل ہے، مفتی محمد نعیم

جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں چراغ جلانا غیر اسلامی فعل ہے، سول سوسائٹی کا لال مسجدلے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کرنا غیر مناسب ہے، ہر طالبان دہشت گرد نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ چراغ جلانا یہود و نصاریٰ کا طریقہ ہے لہٰذا سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں چراغ جلا نے والے غیر اسلامی فعل انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی کا لال مسجدکے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کرنا غیر مناسب ہے کیونکہ اس سے مزید اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو صرف دہشت گرد کہا جائے، طالبان ایک مقدس لفظ ہے ، ہر طالبان دہشت گرد نہیں ہوتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button