پاکستان

نواز شریف اپنی حکومت بچانے کیلئے کالعدم جماعتوں کا سہارا لے رہے ہیں، ناصر شیرازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ سنی وحدت کے اسکرپٹ کے رائٹر شہید حسینی ہیں، ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ارمانوں کو پورا کرے گی، مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی پالیسی کا خالق شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہے، انشاء اللہ شہید کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے، تکفیریوں کی سرپرست نواز حکومت کے خلاف اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے المحسن ہال کراچی میں تنظیمی ذمہ داران کی نشست سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، سیکریٹری تنظیم سازی سجاد اکبر زیدی، سیکریٹری تربیت و فلاح و بہبود سید رضا جلالوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ناصر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں نواز حکومت کے خلاف ہیں اور اس حکومت کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکرپٹ اسکرپٹ کا شور مچانے والے بھی یہ بات جان لیں کہ شیعہ سنی وحدت کے اسکرپٹ کے رائٹر شہید عارف حسینی ہیں، انشاء اللہ شہید کے خواب کو عملی جامہ پہنا کر ان کے ارمانوں کو پورا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی حامی نواز حکومت کی جانب سے کالعدم تکفیری جماعتوں کو ملک میں تفرقہ پھیلانے کیلئے کھلا گراؤنڈ دیا گیا لیکن وطن کے شیعہ سنی عوام نواز لیگ کی اس خیانت کو پہچان چکے ہیں اور اپنی وحدت سے انہیں ناکام بنائیں گے، اتحاد و وحدت ہمارا ایمان ہے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر اس سے غداری کی کوشش کرے۔ یہ ملک شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تھا، کانگریسی ایجنٹوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button