دنیا

ہندوستان؛ بھوپال میں وہابی شدت پسندوں کا شیعوں پر دھشتگردانہ حملہ

شیعت نیوز: اہلیبت نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوستان کے شہر بھوپال میں كاروڈ علاقے میں جو شیعہ اکثریتی علاقہ ہے کل رات کچھ وہابی شدت پسندوں نے دھاوا بول کر شیعوں کو اپنی تشدد کا نشانہ بنایا.

رپورٹ کے مطابق کل رات کچھ وہابی شدت پسندوں نے اس علاقے پر حملہ کیا جہاں بیشتر ایرانی شیعہ رہتے ہیں. مشتعل وہابیوں نے شیعوں کے گھروں میں گھس کر جم کر توڑ پھوڑ کی اور گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگا دی.

رات ہی میں پولیس فورس اور شہر کے سنی قاضی بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس وہابیوں پر کنٹرول نہیں کر سکی اور آج دن میں دوبارہ فساد بھڑک اٹھا، هزاروں کی تعداد میں وہابیوں نے پھر شیعوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور زیادہ تر گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی.

پولیس کی طرف سے شدت پسند وہابیوں کو بھگانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے جانے اور وہابیوں پر دفعہ 144 لگانے کی بھی اطلاع ملی ہے.

لیکن ایک رپورٹ یہ بھی ملی ہے کہ وہابی شیعوں کے گھروں کو آگ لگاتے رہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی اگر یہ اطلاع صحیح ہے تو ہندوستان میں وہابیوں کے بڑھتے اثر و رسوخ کے خلاف شیعہ اور سنی علماء کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان میں بھی پاکستان کے طرح کھلے عام بے گناہوں کا خون بہایا جانے لگے گا.

واضح رہے بھوپال کے مظلوم شیعوں کو اب اپنے علماء ہی سے امید ہے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو چھوڑ کر ان کی فریاد کو پہنچیں اور ان کی حمایت میں مناسب قدم اٹھايے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button