پاکستان

تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں،مولانا مرزا یوسف

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں،لیکن شرپسند اور ٹولہ ملک کو خانہ جنگی کی آگ میں دھکیلنے کی کوششیں کررہا ہے ۔حکومت ایسے عناصر اور شدت پسندوں کی سرکوبی کرے ،اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا،سید علی اوسط اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور حکومتی اراکین سے کہا کہ وہ یکجہتی کے جذبوں کو فروغ دیں جبکہ حکومت ان ماسٹر مائنڈز کو تلاش کرے جو دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button