پاکستان

علامہ شہنشاہ نقوی نے جان لیوا حملے کے خطرے کے باعث عشرہ مجالس منسوخ کردیئے

شیعت نیوز: معروف عالم دین اسکالر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے تمام عشرہ مجالس اور پروگرامز کینسل کردیئے ہیں، ہمارے ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے یہ پروگرامز کی منسوخی ان پر جان لیوا حملے کے خطرے کے پیش نظر کیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیز نے علامہ شہنشاہ حسین کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی درخواست کی ہے اس ضمن میں انہوں نے کراچی میں اپنی تمام مجالس کینسل کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ علامہ شہنشاہ نقوی کو مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں خمسہ مجالس سمیت ملیر کھوکھرا پار میں محرم کے تیسرے عشرہ مجالس سے خطاب کرنا ہے جبکہ 25 محرم کو جامعہ کراچی میں یوم حسین سے خطاب بھی طے شدہ تھا جو انہوں نے سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button