پاکستان

امام حسین ؑنے ظلمت وجبر کا خاتمہ کرکے دین کا پرچم بلند کیا، ثروت اعجاز

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ سیدنا امام حسین نے ظلمت وجبر کا خاتمہ کرکے دین حق کا پرچم بلند کیا،معرکہ کربلا صبروتحمل ،برداشت اور قربانی دینے کا درس دیتا ہے،مذہبی منافرت ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،دین اسلام ہمیں روادری ،برادشت اور ایک دوسرے کے احترام کا درس دیتا ہے ،محرم الحرام اسلام کی آبیاری و بقاء کا مہینہ ہے ،امام حسین نے اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والے ظالم و جابر ملعون یزید کو موقع دیا کہ وہ اس گھنائونے عمل سے باز آجائے ،امام حسین نے یزید کے ظلم کے سامنے صبر وتحمل اور قربانی دینے کی ایسی لازوال مثال قائم کی کہ جس پر تاریخ اشک کرتی ہے ،میدان کربلا میں اپنے گھر بار اور جانوں کو قربان کرکے پیغام دے دیا حسین کٹ تو سکتا ہے پر نانا جان حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دین پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیدناامام حسین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اتحاد کی ضرورت پر ضرور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button