پاکستان

آئی ایس او کراچی کے تحت راولپنڈی میں شیعہ طلبہ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کئے گئے

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر تہور عباس کی اپیل پر ملک بھر میں بعد نماز جمعہ راولپنڈی میں شیعہ طلبہ کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، اس سسلسلے میں کراچی میں بھی مختلف مقامات پر جمعہ کی نماز کے بعد مقامی یونٹس نے مظاہروں کا اہتمام کیا۔ مظاہروں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے شیعہ جوانوں کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کی اور انہیں عاشورہ محرم سے پہلے رہا کرنے کا مطالبہ کیا، مقرین نے کہا کہ اگر عاشورہ محرم سے قبل نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں عاشورہ کے جلوسوں کو روک پر دھرنا دیا جائے گا۔

واضع رہے کہ راولپنڈی میں پنجاب حکومت نے محرم سے قبل امن و امان کی صورتحال کا بہانا بنا کرکئی شیعہ جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں آئی ایس او راولپنڈی دویژن کے برادر وفا عباس میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button