دنیا

داعش کو امریکہ اور برطانیہ وجود میں لائے ہیں: چامسکی

امریکہ کے معروف محقق نوام چامسکی نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی فورسز کی جانب سے عراق کی سرزمین پر دس سالہ قبضہ، اس ملک میں دہشتگرد گروہ داعش کے وجود میں آنے کی اصلی وجہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چامسکی نے کہاکہ عراق کی سرزمین پر امریکی اور برطانوی فورسز کا قبضہ کہ جس نے عراق کے سماج میں نفرت کی آگ کے شعلوں کو بھڑکایا ہے، درحقیقت فرقہ ورانہ اختلافات کی پہلی چنگاری اسی شعلے سے وجود میں آئی ہے۔
امریکہ کے معروف محقق اور تجزیہ نگار نوام چامسکی نے مزید کہا کہ انہی فرقہ ورانہ اختلافات نے بتدریج سنی مسلمانوں میں انتہاپسندانہ نظریات کو ابھارنے کے لئے زمین فراہم کی اور بلآخر دہشتگرد گروہ داعش وجود میں آیا۔ چامسکی نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں سعودی عرب کے وہابی اور سلفی فرقوں سے گہرا تعلق ہے اور یہ فرقے، داعش کے وجود میں آنے سے پہلے مسلمانوں میں انتہاپسندانہ نظریات کے حوالےسے معروف تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button