پاکستان

خطرناک دیوبندی دہشت گرد رہا کرانے کا منصوبہ ناکام، گھر سے سینٹرل جیل کراچی تک بنائی جانے والی سرنگ پکڑی گئی

سندھ رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل سے متصل مکان کے ذریعے سرنگ کھود کر انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو چھڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 45؍ میٹر طویل سرنگ پکڑلی ۔ رینجرز کے مطابق جیل سے متصل غوثیہ کالونی کے مکان سے سرنگ کھودی جارہی تھی اور دہشت گرد جس مطلوبہ بیرک تک پہنچانا چاہتے تھے اس میں 100؍ سے زائد دیوبندی دہشت گرد قید ہیں، دہشت گرد مطلوبہ ہدف سے صرف 10میٹر کی دوری پر تھے، گھر سے دیوبندیوں کی کالعدم تنظیم کے ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن کی نشاندہی پر مزید 5ساتھی پکڑے گئے، گھر سے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اور حساس نوعیت کے آلات بھی برآمدہوئے جبکہ دیگر ملزمان کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ادھر سرنگ کھودنے کے واقعے کی تحقیقات کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ایک ہفتے میں رپورٹ دے گی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز رینجرز کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا یہ بڑا منصوبا ناکام ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان رینجرز کے جی ایف (جرنل اسٹاف )اور انچارج آپریشن کرنل طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 10اور 11اکتوبر کی درمیانی شب پاکستان رینجرز سندھ نے قومی سلامتی کے ادارے کے ہمراہ سینٹرل جیل سے متصل کچی آبادی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، مذکورہ مکان کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے جیل کی جانب سرنگ کھودی جا رہی تھی، مکان سے گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اور حساس نوعیت کے آلات بھی ملے ہیں جن کی مدد سے وہ جیل میں منتخب کردہ بیرک تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے انکے مزید 5سے زائد ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے لیکن سیکورٹی خدشات کی بناء پر تمام تفصیلات کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا ہے، سرنگ کھودنے کے لئے استعمال کیا جانے والا مکان ساڑھے چار ماہ قبل خریدا گیا تھا اور چار ماہ کے زائد عرصے سے وہاں زیر زمین پانی کے ٹینک میں سے سرنگ کھودے جانے کا کام جاری تھا،انہوں نے بتایا کہ ملزمان سرنگ سے نکلنے والی مٹی دوسرے علاقے میں پھینک کر آتے تھے۔ دہشت گرد 45میٹر طویل سرنگ کھود چکے تھے اور اپنے مطلوبہ ہدف سے 10میٹر کی دوری پر تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سرنگ 10فٹ کی گہرائی سے انتہائی مہارت کے ساتھ کھودی جا رہی تھی جس ، سرنگ میں بجلی کا انتظام بھی کیا ہوا تھا جبکہ دہشت گردوں نے گہرائی میں پانی نکلنے پر سرنگ میں لکڑی کا تختہ رکھا ہوا تھا۔ کرنل طاہر نے بتایا کہ جیل کی جس بیرک تک دہشت گرد رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہاں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب 100سے زائد دہشت گرد موجود ہیں۔ کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ اس کامیاب کارروائی میں بڑا ہاتھ شہریوں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندھی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے، بروقت اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ کرنل طاہر نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شرپسندوں اور دہشت گردوں سے متعلق کوئی بھی معلومات بلا خوف رینجرز کے ہیلپ لائن نمبر 1101اور رینجرز کے دیگر نمبروں پر دیں، دہشت گردوں کی معلومات دینے والے شہریوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کے منصوبے کو ناکام بنانے پر سندھ رینجرزکے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کی بروقت کاروائی کے سبب دہشت گردی کا یہ بڑا منصوبا ناکام ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس خطرناک منصوبے میں ملوث دیگر عناصر کا سراغ لگانے کیلئے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو انکوائری کرنے کی بھی ہدایت دے دی ہے۔دریں اثناء چیف سیکریٹری سندھ سجا د سلیم ہو تیا نہ نے کرا چی سینٹرل جیل سے ملحق آبا دی میں جیل تک سر نگ کھو دے جا نے کے تنا ظر میں اعلیٰ سطح کا اجلا س طلب کیا، جس میں” ہا ئی پریزن جیل سکیو ر ٹی پرو جیکٹ "کی پیشرفت کا جا ئزہ لیا گیا ۔اس مو قع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی منظو ر ی سے سر نگ کھو دے جا نے وا لے وا قعے کی تحقیقا ت کے لئے ڈی آئی جی کرا چی جنو بی عبدالخا لق شیخ اور ایڈیشنل سیکریٹری دا خلہ و دیگر متعلقہ افسرا ن پر مشتمل تحقیقا تی کمیٹی کے قیا م کا اعلا ن کیا گیا ۔کمیٹی ایک ہفتے کے اندر رپو ر ٹ پیش کرے گی ۔اجلا س نے جا مشو رو میں ہا ئی سیکورٹی پریژن کے قیا م کی پیشرفت کے تنا ظر میں کار ر وا ئی تیز کر نے کے لئے ڈیڑ ھ ارب رو پے کے در کا ر فنڈ ز کی فو ر ی ریلیز کی سفا ر ش کے پرو جیکٹ کے تحت کرا چی ،حیدر آبا د ،سکھر ،لا ڑ کا نہ اور خیر پور کی جیلو ں کو ہا ئی سیکو ر ٹی پر یز نز میں منتقل کیا جا ئے گا جبکہ جا مشو رو میں ما ڈل پرو جیکٹ جیل ڈیو لپ کر نے کے سا تھ سا تھ جیلو ں کے اطرا ف کچی آبا دیو ں اور تجاوزا ت کی مو ثر اور با مقصد چھا ن بین بھی کی جا ئے گی جسکے لئے محکمہ دا خلہ سندھ کی جا نب سے رینجرز اور سندھ پو لیس کو ہدا یا ت بھی جا ر ی کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button