پاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم دفاع پاکستان منایا گیا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں روز جمعہ کو ،یوم دفاع وطن کے عنوان سے منا یاگیاملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام نے جمعہ کے خطبوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاکستان میں ملی وحدت پر گفتگو کی۔ کراچی میں جامعہ مسجد خوجہ اثنا اعشری میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی نے کہا کہ مادر وطن کاتحفظ ہم پر فرض ہے اس مشکل گھڑی میں ہمیں وطن کے دفاع اور دشمن کیخلاف میدان میں نکلنے کو تیار رہنا ہو گا دشمن کی سازش ہے کہ ہمیں آپس میں لڑا کر وہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپیں لیکن ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ہمارے اصل دشمن کیخلاف متحد رہنا ہے انشااللہ ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کیخلاف لڑینگے اور ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے۔ جامع مسجد حسینی ملیر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنما مولانا علی انور نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا موثر جواب دینا ہوگا، نریندر مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اوراس دشمن سے خیر کی توقع نہیں، انشااللہ ہمارے شہداء کے خون کا حساب بھارتیوں کو دینا ہوگا ہم دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئمہ کرام نے جمعہ کے خطبوں میں دفاع وطن ایک ملی قومی اور دینی فریضہ پر گفتگو کی۔ جامع مسجد ابولفضل العباس لانڈی میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغاشیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیئے کہ جنگی جنون خطے کی عوام کے مفاد میں نہیں ۔ بھارت اور پاکستان کی عوام کے درمیان جنگ اور عداوت کے بجائے ایک دوسرے کے احترام اور برابری پر مبنی تعلقات ہوں تو بہتر ہے۔ ستر سالہ عداوت کا بھارت کو کیا فائدہ ملا؟ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے عید کے روز پاکستان کے حدود میں امریکی ڈرون حملوں کوا فسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ کی جارحیت کسی طور قبول نہیں۔پاکستان کو امریکہ کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ حکمران امریکہ کی غلامی کا طوق اپنی گردن سے اتاردیں۔

جامع مسجدحسینی سچل گوٹھ میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوے مولانا نشان حیدر ساجدی نے کہابھارت کی جارحیت پر نواز حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، جس ملک کے حکمران اپنے ملک کی سلامتی کیلئے اپنے لب ہلانا تک گوارہ نہ کریں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر نریندر مودی کی والدہ کو ساڑھی کا تحفہ بھیجنے کے بجائے ہزاروں کشمیری شہداء کی ماؤں اور بہنوں کے دکھوں کا مداوا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا، ایسا شخص جسے اپنے ملک سے زیادہ اپنے تجارتی مراسم کی فکر ہو اسے اس ملک کے اقتدار سے الگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button