ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے عید کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں کو عید سعید قربان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے ہفتے کے دن اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں کے نام اپنے پیغام میں عید سعید قربان کی ، کہ جو ایثار و فداکاری کی عید ہے ، مبارکباد پیش کی ہے۔ اور لکھا ہے کہ یہ عید ملت اسلامیہ کے عظیم اتحاد اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ علی لاریجانی نے حج کے مناسک اور عید سعید قربان کو ایک ایسی متحد اور آگے کی جانب بڑھنے والی امت کا جلوہ قرار دیا ہے جو ہر سال گزشتہ برس کی نسبت عدل ، آزادی ، ایمان ، تقوے ، نیکی اور پاکیزگي کی جانب اسلام کی دعوت کو زیادہ رسا آواز میں پہنچاتی ہے ، ہر مسلمان کے دل میں فخر ، امید اور طاقت کا احساس اجاگر کرتی ہے اور ملت اسلامیہ کے لۓ ایک روشن مستقبل کی خوشخبری سناتی ہے۔ علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملت اسلامیہ تمام ملل سے بہتر ہے کیونکہ یہ ملت لوگوں کو ایمان ، نیکی اور پاکیزگي کی دعوت دیتی ہے اور ہر طرح کی برائی کا مقابلہ کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button