ایران

اسلامی جمہوریہ ایران میں عید الاضحی منائی جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عیدالاضحی کی نماز کل صبح تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کمیٹی کے سربراہ یداللہ شیر مردی نے آج کہا ہےکہ کل تہران میں نماز عید آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عید سعید قربان مسلمانوں کی عظیم ترین عید ہے مسلمان یہ عید اللہ تعالی کے دو عظیم پیغمبروں حضرت ابراہیم اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل کی یاد میں مناتے ہیں۔ بعض عرب اور اسلامی ممالک منجملہ سعودی عرب میں آج ہفتے کے دن عید منائی جارہی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت بعض دوسرے اسلامی ممالک میں کل اتوار کے دن عیدالاضحی منائی جائے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button