پاکستان

"گو نواز گو” کی تحریک عوامی تحریک بن گئی

شیعت نیوز: پاکستان میں سیاسی کشیدگی اور نواز شریف حکومت کے خلاف عوامیم ظآہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب پاکستان بھر میں "گو نواز گو ” کی تحریک نے زور پکڑ لیا ہے مظاہرین وزير اعظم نواز شریف کے استعفی اور سیاسی نظام کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

لوکل اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی کشیدگی اور نواز شریف حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب پاکستان بھر میں "گو نواز گو ” کی تحریک نے زور پکڑ لیا ہے مظاہرین وزير اعظم نواز شریف کے استعفی اور سیاسی نظام کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
دوسرہ جانب عوامی ردعمل وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدید ہوتا جارہا ہے، عوام نے گو نواز گو کی تحریک میں بھرپور شرکت کرنا شروع کردی ہے، وال چاکنگ اور دیگر ذرائع کے ذریعے اپنی نواز حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا عوام کی عادت بن گئی ہے، جبکہ پولیس نے” گو نواز گو ” کی وال چاکنگ کرنے پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گجرات کے تھانہ صدر میں ایس ایچ او کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف لگائے جانے والے نعرے ” گو نواز گو” کی وال چاکنگ کرنے کے الزام میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مقدمے میں ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کا بیٹا، چانگاں والی کے امام مسجد سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button