پاکستان

عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا ملک کے دیگر شہروں میں بڑے جلسے کرنے پر غور

پاکستان عوامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، قاف لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان حکومت پر دباو بڑھانے کیلئے ایک نئی تجویز زیر غور ہے، جس کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بڑی سطح کے جلسے کئے جائیں اور حکومت پر دباو بڑھایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تجویز کے مطابق پہلے فیز یعنی عید کے بعد فیصل آباد، سرگودھا اور کراچی میں بڑی سطح کے مشترکہ جلسے کئے جائیں گے اور بعد میں مینار پاکستان پر تاریخی پروگرام کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کے اجلاس جاری ہیں اور آئندہ ایک دو دن میں اس حوالے سے ایک متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی بڑی سطح کے اجتماعات کرنے کی تجویز زیر غور ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button