ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام

26 ستمبر, 2014 00:00

رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائي ہے کہ دفاع مقدس ملت ایران کے جلال و جمال اور عظمتوں کے جلووں کا مجموعہ ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ہفتہ دفاع مقدس میں شہدا اور مسلط کردہ جنگ میں خدمات انجام دینے والوں سے منسوب روز کے موقع پراپنے پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت اور جنگ میں خدمات انجام دینے والوں کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ ملت ایران کی آٹھ سالہ دفاع مقدس ایک قوم کی عظمتوں کا منسجم مجموعہ ہے اور شہید و شہادت اس مجموعے کا درخشان نگین ہے جو اس حیرت انگيز مجموعے میں سب سے زیادہ چمک رہا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ یہ امتیاز اس انسان کی مخلصانہ قربانیوں کی مرہون منت ہے جس نے حیات مادی کے تمام شئونات کو رضاے الھی کے مقابل نظر انداز کردیا اور ساری چيزوں کو اس پرافتخار راہ پر قربان کردیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ شہدا کے گھرانوں، ان کے والدین، ان کی بیویوں، بچوں اور دیگررشتہ داروں نے بھی اس معنوی سربلندی اور افتخار میں حصہ کمایا ہے۔

6:00 صبح اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔