پاکستان

دیوبندی دہشتگرد اکرم لاہوری کی پبلک پر اسیکیوٹر کو دھمکیاں

umat akram lahoriوقت بتائے گا پہلے کون اوپر جاتا ہے ۔ لشکر جھنگوئی کے دہشتگرد اکرام لاہوری کی سرکاری وکیل کو دھمکی  موت سے نہیں ڈرتا ۔عبدالمعروف سرکاری  وکیل کا عزم  
کراچی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قتل اقدام قتل پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مقدمات کی سماعت کے دوران کالعدم لشکر جھنگوئی
کے  دہشتگرد امیر ملعون محمد اجمل عرف اکرم لاہوری نے پبلک اسیکیوٹر المعروف کو دھمکیاں دیں ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر lllکے جج نے قتل ،اقدام قتل پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مقدمات کی سماعت کراچی سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں کی ۔اس موقع پر ملزم محمد اجمل عرف اکرم لاہوری عدالت میں موجود تھا۔مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم محمد اجمل عرف اکرم لاہوری نے کہا کہ پبلک پر اسیکیو ٹر کی ایما پر میرے مقدمات کو سکھر منتقل کیا گیا ہے ۔ جس پر سرکاری وکیل عبد المعروف ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے مقدمات سکھر منتقل کیے ہیں اور اس میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے جب کہ دوسری عدالتوں میں مقدمات کی منتقلی سے آپ کو جلد انصاف ملے گا جس پر ملزم ملزم محمد اجمل عرف اکرم لاہوری نے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ تو وقت بتائے گا کہ پہلے کون جاتا ہے ،جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتے ہیں اور زندگی و موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے بعد ازاں فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی ۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ (تحفظ پاکستان ایکٹ) کے تحت متحدہ کے چار دہشت گردوں ثاقب خان ،عثمان ،شکیل ،محمد انیب اسرار اور کالعدم تحریک طالبان کے ایک ملزم عبداللہ کی 3ماہ کی تفتیش کیلئے رینجرز حکام کے حوالے کردیا ہے۔منگل کو انسداد دہشتگرگردی کی خصوصی
عدالت نمبر lllمیں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر مقدمات میں ان پانچوں دہشت گردوں کو سخت خفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا ۔

umat akram lahori

متعلقہ مضامین

Back to top button