پاکستان

طالبان کی میڈیا کوریج پر پابندی لگائی جائے: ایم کیو ایم

mqm ttpکراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو طالبان کے کسی بیان کو شایع یا نشر کرنے سے روکنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ تمام اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بغیر کسی دباؤ یا خطرے کے جاری رکھ سکیں۔

وزیراعظم نواز شریف، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِ اطلاعات پرویز رشید اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ایک بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ملکی سالمیت اور بقا کی خاطر طالبان کی نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کے لیے انتہائی سخت اور فیصلہ کن اقدامات اُٹھائے جائیں۔

اس کے علاوہ اس بیان میں میڈیا اداروں کے مالکان اور ایڈیٹروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں حکومت سے تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button