پاکستان

ہماری جنگ نظریاتی ہے طاقت کے ذریعے کمزور نہیں کیا جا سکتا، سربراہ تحریک طالبان مہمند

khalid umerکالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے امیرعمر خالد خراسانی کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ نظریاتی ہے طاقت کے ذریعے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے جواب میں عمر خالد خراسانی کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جنگ نظریاتی ہے اور طاقت کے استعمال سے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طاقت سے نہیں ڈرتے، ہر عمل کا درعمل ضرور ہوتا ہے۔
دوسری جانب برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری وزیراعظم نواز شریف کی اجازت سے کی۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے غیر ملکیوں سمیت 38 شر پسندوں کو ہلاک اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود تباہ کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button