پاکستان

شہلا رضا شیعہ سنی اتحاد میں ڈراڑ ڈالنے کے بیان سے مکر گئیں

shehla raza1پی پی پی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا نے شیعت نیوز کی سوشل سروس ٹوئٹر پر اپنے گذشتہ ایک بیان کی تردید کی ہے ، شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی رہنما شہلا رضا نے گزشتہ دنوں شہر کراچی مین سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کے گھر پر سنی اتحاد کونسل کے سربرا ہ حامد رضا سے ملاقات کی تھی اور ان کو کہا تھا کہ سنی اتحاد کونسل پاکستا ن کے شیعہ مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مجلس وحدت مسلمین سے تعلقات ختم کر لیں اور اس کے بدلے میں ان کو مراعات دینے کی آفر کی تھی تاہم یہ خبر شیعت نیوز پر جاری ہونے کے بعد محترمہ شہلا رضا نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات نہیں کی ہے جبکہ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کے حوالے سے چلائی جانیو الی شیعہ سنی اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
دوسری جانب شیعت نیوز کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے مابین دہشت گردی کے خلاف جاری اتحاد اور شیعہ سنی ہم آہنگی کی کوششو ں کے خلاف شہلا رضا کے بیان کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے انتہائی با خبر زرائع نے تصدیق کی ہے کہ محترمہ شہلا رضا نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب سے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور اس ملاقات کے لئے وہ خود طارق محبوب کے گھر تشریف لے گئیں تھیں۔ محترمہ شہلا رضا کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام کے بعد ضروری تھا کہ ان کی تردید کی خبر بھی نشر کی جائے ، شیعت نیوز ٹیم پاکستان میں جاری دہشت گردی ، لاقونونیت اور قتل و غارت گری کے خاتمے ، 50,000سے زائد بے گناہ پاکستانی مسلمانوں کے قاتلوں کا مقابلہ کر نے کے لئے شیعہ سنی مسالک کے درمیان مضبوط بھائی چارے کے قیام پر زور دیتی ہے ، اس عظیم مقصد کے لئے جو کو ئی جماعت یا شخصیت قدم بڑھائے اسے مکمل سپورٹ کر نا ہم سب کا دینی ، اخلاقی اور شرعی وضیفہ ہے اور اس کے خلاف محاذ آرائی کر نا گناہ کبیرہ ہے۔

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں محترمہ شہلا رضا شیعہ سنی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے خود کو دور رکھیں گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button