پاکستان

راولپنڈی-مسجد و مدرسہ کی تعمیر نو کی آڑ میں متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کی مزید جائے داد پر قبضہ کرنے کی کوشش

amir yasinراولپنڈی -دیوبندی تکفیری مولوی اشرف علی جو کہ مولوی علام اللہ خان کا بیٹا ہے اور متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کی مندر کی ملحقہ زمین پر بنے مدرسہ جامعہ تعلیم القران اور مسجد ،مدینہ مارکیٹ و عمر پلازہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ اس سے ملحقہ دو پراپرٹی یونٹس کو مدرسے اور مسجد کے ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے ڈی سی او زاولپنڈی ظفر ڈال کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی ہدائت کے مطابق وہ پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق صرف مسجد کی تعمیر کے پابند ہے اور اس سے ہٹ کر کسی مطالبے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ مقآمی انتظامیہ کو اس زمین کے بارے میں رپورٹ مرتب کرنے کو کہا گیا ہے اس افسر کا کہنا ہے کہ مدرسہ جامعہ تعلیم القران کے مہتمم مولوی اشرف علی ان سے ملاقات سے گریز کررہے ہیں جبکہ انگریزی اخبار ڈان کا نمائندہ اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ جب اس نے اشرف علی کے فون پر رابطہ کیا تو اس نے آواز سنتے ہی فون کاٹ دیا یاد رہے کہ 10 محرم کو راولپنڈی کے راجا بازار میں متروکہ املاک بورڑ کی پراپرٹی پر قبضہ کرکے بنائۓ گئے مدرسے اور مساجد و مارکیٹ کو شرپسندوں نے آگ لگادی اور پنجاب و وفاقی حکومت نے اس کی دوبارہ تعمیر نو کرنے کا حکم دیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button