پاکستان

پاکستان میں جشن میلاد النبی(ص)، شیعہ سنی اتحاد کا ثبوت

wehdatتکفیری دہشتگردوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں باہمی بھائی چارے اور وحدت کی عملی مثال قائم کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، شیعہ علماء کونسل سمیت مختلف شیعہ تنظیموں، جماعتوں، انجمنوں، اداروں کی جانب سے سبیلیں اور استقبالیہ تہنیتی کیپمس لگائے گئے ۔ جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے مختلف اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام نے کہا کہ امریکا و اسرائیل کی ایماء ہر دہشتگرد تکفیری عناصر امت مسلہ میں تفرقہ ایجاد کرنی کی ناپاک سازشیں کرنے میں مصروف ہیں مگر پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے جلوسوں میں سنی شیعہ مسلمانوں کی بھرپور شرکت نے عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹ دہشتگرد تکفیری عناصر کے منہ پر ناصرف تمانچہ مارا ہے بلکہ انہیں ذلیل و رسوا کرکے ماضی کی طرح ان کی تمام سازشںوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں فرقہ وارایت نہیں ہے بلکہ دہشتگرد تکفیری ٹولہ عالمی سامراج امریکا کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو بھی عراق اور شام بنانا چاہتا ہے۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنے پر سنی شیعہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عاشقان و غلامان حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) نے جس طرح اپنے عشق محمد (ص) کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سنی شیعہ ملسمان اسلام و پاکستان دشمنوں اور امریکی سعودی ایماء پر دہشتگردانہ کاروائیاں کرنے والے تکفیری طالبان کے خلاف متحد ہیں لہٰذا حکومت بھی دہشتگرد طالبان کے ساتھ مزاکرات کرنے کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عید میلاد النبی ص کے موقع پر سب سے زیادہ شمعیں روشن کرنے کا عالی ریکارڈ قائم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نمائش چورنگی پر جشن ولادت رسول اکرم (ص) کے مبارک موقع پر جے ڈی سی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شیعہ سنی افراد نے مل کر 13000 دیئے جلا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔ پروگرام میں شیعہ و سنی علمائے کرام اور نعت خواں حضرات سمیت عوام کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادھر لاہور میں اہل تشیع کی جانب سے اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ہی عید میلاد النبی(ص) منائی گئی اور اہل تشیع کی کثیر تعداد نے میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں شرکت کی اور استقبالیہ کیمپ بھی لگائے۔ جامعہ عروۃ الوثقی کی جانب سے چونگی امر سدھو پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جہاں عید میلادالنبی کے جلوس کا شاندار استقبال کیا گیا اور فضا شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر جامعہ عروۃ الوثقی کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد کیمپ میں موجود رہی۔ ملتان میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے نکالے گئے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے شیعہ تنظیموں کی جانب سے چوک دولت گیٹ میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ مقررین نے کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی کے ماننے والے ہیں کہ جنہوں نے کہا تھا تم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر جھگڑ رہے ہو جبکہ تمہارا دشمن ہاتھ کاٹنے کے درپے ہے۔ اس موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button