پاکستان

کراچی، ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن کی جامع مسجد جنت کی چھت پر بم بناتے ہوئے دھماکہ، 3 افراد زخمی

milat townملیر کے علاقے ملت ٹاؤن کی ایک مسجد میں دھماکے کے نیتجے میں بچے اور معزن سمیت 3 افراد زخمی ہوگئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں جامع مسجد جنت کی چھت پر سے بم بنانے کا سامان ملا ہے جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ دھماکہ جمعہ کی نماز سے قبل بم بناتے ہوئے ہوا تھا، پولیس نے زخمی تینوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے، دھماکے کی ابتدائی اطلاع کریکر دھماکے کی تھی جبکہ پولیس نے مسجد کی چھت بر بم بنانے کی تصدیق کی ہے، واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے، دھماکے کے بعد مسجد میں مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے شبے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد مسجد کو کلیئر قرار دے دیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button