پاکستان

کراچی میں ایرانی قونصل خانے اور دیگر دفاتر پر دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ سندھ

letarوزارت داخلہ سندھ نے سکیورٹی اداروں کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ ملک دشمن کالعدم دہشتگرد تنظیمیں کراچی میں موجود جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے سمیت دیگر ایرانی اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کے نام اپنے مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ انہیں معتبر ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں کراچی میں ایرانی قونصل خانے سمیت دیگر دفاتر کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا چکی ہیں۔ مراسلے میں رینجرز اور پولیس کو ایرانی قونصل خانے سمیت دیگر تمام دفاتر پر دہشت گردوں کو جانب سے کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے خطے کے پیش نظر فوری طور پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button