پاکستان

کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا ٹیلیفونک نیٹ ورک فعال

central jailسینٹرل جیل کراچی میں آئی جی جیل خانہ جات کی نااہلی اور انتظامی امور پر کمزور گرفت کے باعث کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے قیدیوں کا ٹیلی فونک نیٹ ورک بلا روک ٹوک جاری ہے، ارکان کا جیل سے باہر اپنے رہنماؤں سے مکمل طور پر رابطہ ہے اور ان کی مدد سے جیل کا مکمل نقشہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم کے ارکان جیل افسران کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، علاوہ ازیں کالعدم دہشتگرد تنظیم نے سینٹرل جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھی ارکان کو چھڑانے کی دھمکی بھی دی ہے، اس ضمن میں وزارت داخلہ نے جیل حکام کو باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر سینٹرل جیل کے اطراف اور جیل کے اندر حفاظتی انتظامات مزید سخت اور موثر کئے جائیں۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کی سنگین نااہلی اور انتظامی امور پر کمزور گرفت کے باعث سینٹرل جیل میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے قیدیوں کے ٹیلی فونک رابطے بلا روک ٹوک جاری ہیں، جس کی وجہ سے وہ نہ صرف باہر موجود اپنے رہنماؤں سے مکمل رابطے میں ہیں بلکہ ان ہی کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر جیل کا مکمل نقشہ بھی بنا لیا گیا ہے۔

کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ارکان جیل افسران کو کھلے عام دھمکیاں دیتے ہیں اور اس بات کا کھل کر اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے ساتھی جلد ہی سینٹرل جیل پر حملہ کرکے انھیں چھڑا کر لے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے ملاقات پر آنے والے افراد سے دہرا رویہ اپنایا ہوا ہے۔ جیل میں داخل ہوتے ہی تمام افراد سے موبائل فون قبضے میں لے لئے جاتے ہیں لیکن کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ارکان کو بلا روک ٹوک موبائل فون پہنچا دیئے جاتے ہیں، جس میں جیل افسران بھی ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کہ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کی اس جانب متعدد مرتبہ توجہ مبذول کرائی گئی لیکن انھوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سنجیدہ ہے، قیدیوں کے رابطوں کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

کالعدم دہشتگرد تنظیم نے سینٹرل جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھی ارکان کو چھڑانے کی دھمکی دیدی ہے۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ نے جیل حکام کو باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں کالعدم دہشتگرد تنظیم نے دھمکی دی ہے کہ وہ سینٹرل جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھی ارکان کو چھڑا لے جائیں گے، اس سلسلے میں سندھ کی وزارت داخلہ نے وزارت جیل خانہ جات کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسیر نامی دہشتگرد تنظیم سینٹرل جیل پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کا مقصد اپنے ساتھی ارکان کو چھڑانا ہے۔

وزارت داخلہ نے وزارت جیل خانہ جات اور سینٹرل جیل کے حکام کو واضح طور پر لکھا ہے کہ فوری طور پر سینٹرل جیل پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے جائیں، اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے جدید ہتھیاروں سے لیس پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں اور حملے سے نمٹنے کے لئے موثر مشقیں بھی کی جائیں۔ وزارت داخلہ نے مزید لکھا ہے کہ حملے کی صورت میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اگر خدانخواستہ حملہ ہوتا ہے تو حملہ آور کسی بھی صورت قیدیوں کی بیرکس تک رسائی حاصل نہ کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button