پاکستان

بیگناہ شیعہ افراد کی بلآجواز گرفتاریوں کیخلاف ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی اسلام آباد کا احتجاج

pindi women protestسانحہ راولپنڈی کی آڑ میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے بیگناہ افراد کی بلآجواز گرفتاریوں کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے احتجاج کیا اور پنجاب حکومت کی جانبداری کی شدید مذمت کی۔ احتجاج میں خواتین بچے اور مرد شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء مولاناعلی شیر انصاری اور مولانا ضیغم عباس سمیت متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کی بلآجواز گرفتاریاں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدامات سے بعض رہے اور بیگناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس چادر اور چاردیواری کو تقدس کو پامال کر رہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اگر بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور معصوم افراد کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو جلد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تاریخی احتجاج کیا جائیگا۔ متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ انہیں قانونی چارہ جوئی کرنے سے روکا جا رہا ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اپنے پیاروں سے ملاقات تک نہیں کرنے دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button