پاکستان

جھنگ میں حالات کشیدہ، امام بارگاہوں پر حملوں کی دھمکی

mafiyaذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کالعدم سپاہ صحابہ کی طرف سے اشتعال انگیزی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جھنگ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ معاویہ اعظم طارق کی طرف سے نفرت آمیز تقریر کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سپاہ صحابہ کے دہشت گرد حق نواز نامی مسجد میں جمع ہوں۔ اعلانات میں یہ تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنا اپنا اسلحہ ساتھ لیکر آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکز سے مبینہ طور پر یہ دھمکی دی گئی ہے کہ حکومت ایک گھنٹے کے اندر کارروائی کرے ورنہ سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گرد امام بارگاہوں پر حملے کریں گے۔ راولپنڈی میں گذشتہ رات تین امام بارگاہوں کو نذرآتش کئے جانے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے گیارہ محرم کے جلوس روک دیئے گئے ہیں اور چشتیاں بہاولپور میں امام بارگاہ کو جلا دیئے جانے کے بعد آرمی طلب کر لی گئی ہے۔

راولپنڈی میں ماتمی جلوس پر فائرنگ اور امام بارگاہوں کو نذرآتش کیے جانے کے واقعات کے بعد سے کرفیو نافذ ہے۔ شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بھی بدستور معطل ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اتوار تک موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ پنجاب حکومت کے ایک اعلامیے مطابق شہر میں کرفیو آج رات بارہ بجے تک نافذِ العمل رہے گا، جس کا اطلاق کنٹونمینٹ بورڈ کے علاقوں پر بھی ہوگا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ اسپتال کے آفیشل قاسم خان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ واقعے میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے یوم عاشورہ پر راولپنڈی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button