پاکستان

جسٹس مقبول باقر پر حملہ کی منصوبہ بندی کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو نے کی

bAQIR MAQBOOکراچی میں جسٹس مقبول باقر پر حملہ کی منصوبہ بندی کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم عہدیدار آصف چھوٹو نے کی تھی۔ وہ چند ماہ قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک اہم دہشت گردی کے مقدمہ میں طویل عرصے سے گرفتار تھا، آصف چھوٹو رہائی کے بعد اپنے آبائی گھر گیا اور وہاں قیام کیا، اس دوران وہاں مقامی تھانہ کی پولیس کی ایک ٹیم نے اس سے ملاقات کی اور اسے پابند کیا کہ وہ تھانہ آکر اپنے کوائف کو دوبارہ درست کرائے اور اپنے شورٹی بانڈز جمع کرائے اور اپنی نقل و حرکت سے آگاہ رکھے، لیکن پولیس کی اس ٹیم کے جانے کے بعد آصف چھوٹو لاپتہ ہوگیا، اس کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کی مقامی پولیس کے پاس کوئی اطلاع نہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف چھوٹو گوجرانوالہ سے پہلے وزیرستان اور پھر وہاں سے کراچی گیا، آصف چھوٹو کا سینٹرل جیل کراچی میں گرفتار لشکر جھنگوی کے ایک اہم عہدیدار کے ساتھ موبائل فون پر رابطہ تھا اور اس کے کہنے پر آصف چھوٹو نے اس حملہ کی منصوبہ بندی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button