پاکستان

شیعہ مسلمانوں کی تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، شبر رضا

shabar1جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شبر رضا نے کہا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کی تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، حکومت نے منفی رویہ ترک نہ کیا تو احتجاج کی راہ اختیار کریں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور شیعہ آبادیوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کر کے اسیر کارکنوں کو رہا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم یہ ہے کہ ہمارے افراد تسلسل کے ساتھ قتل کئے جارہے ہیں لیکن قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے نہتے اور بے قصور شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی امتیازی کارروائیوں کیخلاف ہمارے احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی رہے جس کا نتیجہ کچھ بھی برآمد ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button