پاکستان

نام نہاد دیامر جرگہ حالیہ دہشتگردی کا ذمہ دار ہے، آغا سید راحت حسینی

rahatمرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے خطیب اور ممتاز عالم دین آغا سید راحت حسین الحسینی نے گلگت میں خطبہ جمعہ میں نام نہاد دیامر امن جرگہ سے وابستہ مفاد پرست اور متعصب سیاستدانوں اور عمائدین دیامر کے دہشت گردوں کی غیر محسوس انداز میں حمایت پر مبنی اخباری بیانات اور انکے متعصبانہ اور منافقانہ طرزعمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ملٹری و سول بیورکریسی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نام نہاد دیامر امن جرگہ پر بھروسہ اور اندھا اعتماد ترک کرتے ہوئے فوری طور چلاس، داریل، تانگیر اور کوہستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کرائیں اور اس نام نہاد جرگے کے عمائدین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس موقف کو دہرایا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کراتے ہوئے سانحہ کوہستان، چلاس اور لولوسر کے واقعات کا سختی کے ساتھ نوٹس لیتے ہوئے ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتی تو آج اتنا بڑا سانحہ رونما نہ ہوتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button