پاکستان

دیامر میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا، آغا سید راحت الحسینی

agharahat1گلگت کی مرکزی امامیہ جامع مسجد کے امام جمعہ والجماعت اور جی بی کے نامور عالم دین علامہ آغا سید راحت حسین الحسینی نے چلاس میں غیر ملکی سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور سکیورٹی ادارے سانحہ کوہستان، سانحہ لولوسر اور سانحہ چلاس کے فوری بعد دیامر میں موجود شرپسندوں کیخلاف آپریشن کرتے تو آج یہ دالخراش واقعہ پیش نہ آتا، اگر حکومت نے اب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا تو دہشت گرد اس سے بھی زیادہ مضبوط ہونگے۔ علامہ سید راحت حسین الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو معطل کرنا کافی نہیں ہے، بلکہ جلد از جلد چلاس، کوہستان اور دیامر میں فوجی آپریشن کیا جائے اور مذکورہ علاقوں میں موجود خطرناک دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا قلع قمع کرکے اس جنت نظیر خطے کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button