پاکستان

پشاور اور پاراچنار میں ہونیوالے حادثات میں ایک ہی فرقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ عابد حسینی

abidhussaini1پشاور میں ہونے والے حادثے کے خلاف تحریک حسینی پاراچنار نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، پی اے چوک میں جلسے سے علامہ سید عابد حسینی نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ سمیت پاراچنار کی مقامی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں اور پشاور سے پاراچنار آنے والے مسافروں میں ہمیشہ ایک ہی مکتبہ فکر لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ مخالف گروہ کھلی چھٹی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاکر پر ہونے والے حملے کے دوران گرفتار ہونے والے افراد سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کون لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شورکو، ٹنگئے، بالش خیل اور دیگر تمام قومی مسائل کے سلسلے میں حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ہم آئندہ چند روز میں اٹھ کھڑے ہونگے اور پھر راستے کے ہر کانٹے کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ کرم میں حکومت ہی اصل مسئلہ ہے جو ہمیشہ سے ایک خاص فریق کی حمایت کرتی رہتی ہے۔ حکومت اگر انصاف سے کام لے اور کاغذات مال کی روشنی میں مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ کرم مکمل طور پر امن کا گہوارہ بن جائے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ طوری قوم کے دشمن موجودہ پی اے ریاض محسود کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کرکے کسی غیر جانبدار شخص کی یہاں پر تعیناتی کرائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button