پاکستان

کالعدم دہشت گرد لشکر جھنگوی آصف چھوٹو گروپ کے دہشت گرد دھماکہ خیز مواد تیار کرتے ہوئے زخمی

skکالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو گروپ کے پانچ تکفیری دہشت گرد دھماکہ خیز مواد تیار کرتے ہوئے زخمی ہو گئے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے پانچ ناصبی تکفیری دہشت گرد جمعہ کے روز کراچی میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ناصبی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی خبریں ہفتے کے روز اخبارات میں بھی شائع ہوئی ہیں۔
کالعدم دہشت گرد لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے یہ ناصبی تکفیری دہشت گرد کراچی کے علاقے لیار ی میں گلی نمبر 9، کرن ہوٹل کے اوپر نیازی ہاؤس میں بم بنانے میں مصروف عمل تھے تاہم ایک بم پھٹ جانے سے پانچوں ناصبی تکفیری دہشت گرد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ علاقے کی عمارتوں کے شیشیے ٹوٹ گئے جبکہ نزدیک واقع مسجد کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔
اقبال نیازی کا بھتیجا جو کہ ایک پولیس اہلکار تھا اور خود کش بمبار بھی تھا جس نے سنہ2004ء میں سندھ مدرسۃ الاسلا م میں شیعہ مسجد میں خود کش حملہ بھی کیا تھا۔بم دھماکے میں زخمی ہونے والے چار دہشت گردوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں جنہیں سول اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے تاہم اقبال نیازی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button