پاکستان

امام خمینی (رہ) نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر ظالم سے ٹکرانے کا درس دیا، اطہر عمران

athar imranامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام خمینی (رہ) مستضعفین جہان کیلئے اُمید تھے، امام (رہ) نے کاخ نشینیوں اور پا برہنہ لوگوں کو حریت کی زبان عطا کی، امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم و مستکبر لوگوں کے مقابلے کھڑا ہونے کا عمل درس دیا، امام (رہ) کی زندگی ایک جہدمسلسل سے عبارت ہے، امام (رہ) ایک انسانِ کامل کے صحیح معنوں میں مصداق تھے، امام خمینی (رہ) نے اپنے عمل کے ذریعے طاغوتی طاقتوں کو للکارا اور انہیں شکست فاش دی۔

انہوں نے کہا کہ امام (رہ) کی زندگی دورِ حاضر میں ایک مثالی زندگی ہے، امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ وظیفہ کی انجام دہی کو مہم سمجھا اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہے، جس کا نتیجہ انقلاب اسلامی ایران کے ثمر آور شجر کی صورت میں نکلا اور آج اس انقلاب کی برکتوں سے پوری دنیا میں مستضعف لوگ مستکبرین کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امام (رہ) نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی اسلامی اقدار پر سمجھوتہ نہ کیا بلکہ اسلامی اقدار کی احیاء اور دین خالص کی ترویج کو اپنا فرض اولین سمجھا۔

مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا تھاکہ آج کے دور میں تمام تر مشکلات کا حل خط امام (رہ) کی پیروی میں ہے اور اطاعت کا تقاضا یہ ہے کہ کبھی بھی نظریات اور اقدار پہ سمجھوتا نہیں ہونا چاہیئے، آج اس انقلاب کی باگ ڈور نائب برحق امام کے ہاتھ میں ہے جن کی با بصیرت عالمی قیادت کے نتیجے میں انشاءاللہ طاغوتی طاقتیں صفحۂ ہستی سے مٹ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان خط رہبر کے پیرو ہیں اور انشاءاللہ ہم ہر قدم پر مستضعفین کی حمایت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button