پاکستان

ملت تشیع پاکستان میں امت مسلمہ کی رہبری کرنے کے قابل ہوگئی ہے، علامہ امین شہیدی

ameennshaheediمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان میں مظلوموں کیلئے نجات دہندہ اور امت مسلمہ کی رہبری کرنے کے قابل ہوگئی ہے۔ ہم اپنی شناخت کا اظہار اور سیاسی میدان میں قدم رکھ چکے، اب اگلا مرحلہ بھرپور انداز میں میدان میں کردار ادا کرنے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ ’’افکار خمینی (رح) کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 36 ماہ میں جس بھی موقع پر دشمن نے ہم پر وار کیا تو ہم اس سے ڈرے نہیں بلکہ بھرپور انداز میں میدان میں نکل پڑے۔ شہادت سے ہم خوفزہ ہونے والے نہیں بلکہ شہادت ہماری طاقت ہے۔ شہادت وہ عظیم مقام ہے جس کی تمناء اور دعا اور امام علی (ع) ابن ابی طالب شدت سے کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملت تشیع پاکستان میں بیدار ہونے کیساتھ دیگر مظلوم طبقات کیلئے رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے، آج دیگر مکاتب فکر کے تنظیمیں بھی تشیع کی استقامت اور شجاعت کی معترف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دیگر مکاتب فکر کی مذہبی شخصیات یہ کہنے پر مجبور ہوگئی ہیں کہ جب مجلس وحدت مسلمین کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کاوشیں اور کوششیں خراج تحسین کے قابل ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے جماعتی انتخابات صوبائی سطح پر تکمیل کے قریب ہیں، اب اضلاع اور یونٹ تک یہ سلسلہ جائے گا، تاہم ہمیں اب پہلے سے زیادہ بہتر اور موثر انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مسئولین تنظیمی اعتبار سے اپنے چھوٹے اہداف مقرر کریں اور پھر آہستہ آہستہ ان اہداف کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہ آج شیعہ میں ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا جذبہ اور ہمت پیدا ہوچکی ہے۔ اب شیعہ دشمن کے کسی حربے سے مرعوب نہیں ہوتا بلکہ یاعلی (ع) مدد کہہ کر میدان میں اتر آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button