پاکستان

بہت ہوگیا، جھنگ کی دونوں سیٹیں لینگے یا پھر لاشیں گرائیں گے، ملعون مسرور نواز جھنگوی کا اعلان

masror nawazاین اے 89 اور پی پی 78 سمیت ملک بھر سے بدترین شکست کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ اورکالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد شدید پریشانی کا شکار ہیں اور جھنگ سمیت مختلف علاقوں میں سراپا احتجاج ہیں۔ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ پنجاب کے نائب صدر و لشکر جھنگوی کے سابق سربراہ ملعون حق نواز جھنگوی کے صاحبزادے ملعون محمد مسرور نواز جھنگوی نے اعلان کیا ہے کہ بہت صبر کیا، اب جھنگ سے دو سیٹیں لیں گے یا پھر لاشیں گرائیں گے۔ جھنگوی ایس ایم ایس سروس پر چلائے گئے میسج میں کہا گیا ہے کہ جھنگ میں بہت ہوگیا، اب صبر کا پیمانہ لبیریز ہوگیا ہے۔ ملعون مسرور نواز جھنگوی نے کہا ہے کہ جھنگ سے دو سیٹیں ہارنے کے بعد اب وہ مولانا احمد لدھیانوی کے نام سے امن کے سفیر کا لقب ہٹا رہے ہیں اور دنیا کو بتا دے دینا چاہتے ہیں کہ اپنا حق کیسے چھین کر لیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سوشل پر بھی کالعدم جماعت کے ورکرز کافی اضطراب میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں سیٹوں پر شکست کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کالعدم جماعت کے کئی کارکنوں نے تو ملعون مولانا احمد لدھیانوی کو آڑے ہاتھوں لینا اور تنقید کا نہ ختم ہونا والا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button