پاکستان

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے میاں نواز شریف کو مبارکباد

sajid11اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے قومی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پر پی ایم ایل (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ محمد نواز شریف کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مرکز اور صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ ملک میں حقیقی اور پائیدار جمہوریت کے تسلسل اور جمہوری اقدار کے فروغ، گڈگورننس اور قانون و آئین کی حکمرانی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی اور ملک کو بحرانی کیفیت اور مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے اور خاص طور پر بدامنی، دہشت گردی اور قتل وغارتگری کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے گی، تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے، عوام امن و سکون کی فضا میں سانس لے کر شدید احساس عدم تحفظ سے نکل سکیں اور بدامنی اور انتہاپسندی کے پرچارک شرپسند عناصر اور انکے سرپرستوں کا مقدر ناکامی و رسوائی کے سوا کچھ نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button