پاکستان

ایم ڈبلیو ایم نے روز اول سے عہد کیا تھا کہ قوم کی عزت رفتہ بحال کرائیں گے، علامہ امین شہیدی

ameed saheedi mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ جھنگ میں شیعت کی فتح پورے پاکستان میں فتح ہے اور یہاں پر پسپائی پورے ملک میں پسپائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے امام بارگا قصر عباس (ع) جھنگ میں حلقہ این اے 89 اور پی پی 78 کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ روز جھنگ میں ہونے والے واقعہ کے بعد ملک بھر میں ایس ایم ایس کے ذریعے جاری پروپیگنڈہ میں کوئی غیرت مند شیعہ نہیں بلکہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے روز اول سے خداوند متعال سے عہد کیا تھا کہ قوم کی عزت رفتہ بحال کرائیں گے، اور ہم نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر ہمیں قوم کی خاطر زہر کا گھونٹ بھی پینا پڑا تو پی لیں گے مگر قوم کو سربلند کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج علاقہ کے معزز اراکین سے مشاورت لی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ اُن افراد سے بھی ملاقات کی گئی ہے کہ جنہوں نے گذشتہ دنوں ہونے والے فیصلہ میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر افراد سے بھی مشاورت کی جائے گی اور خدا سے دعا ہے کہ ہمیں اس مرحلے میں سُرخرو کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button