پاکستان

کراچی :سپاہ یزید کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ پولیس اہلکار مختار علی شہید

shaheed mukhtar rizviشیعت نیوز کے نمائندئے کے مطابق کراچی گلبہار ناظم آباد کے علاقے پاسبان محلہ میں سپاہ یزید کے پیروکار کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے چالیس سالہ شیعہ پولیس اہلکار سید مختار علی ولدسید بنیاد علی شہید ہوگئے۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق سید مختارکو سپاہ یزید کے دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کے کام سے پاسبان محلہ سے کی طرف سے جارہے تھے کے گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سید مختار شدیدزخمی ہوگئے تھے ان کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے راستے میں سید مختار علی جام شہادت نوش کر گئے ۔شہید مختار علیکی میت کو عباسی شہید ہسپتال سے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ منتقل کیا گیا ہے جہاں انکو غسل و کفن دیا جائے گا۔جبکہ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گئی ۔جبکے قانون نافذکرنے والے ادارے سپاہ یزید کے بے لگام غنڈو کو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button