پاکستان

بلوچستان گورنر راج کا فیصلہ درست یا غلط؟ جیو آن لائن پول کے نتائج

geo pollگذشتہ ماہ بلوچستان میں ہونے والے دہ خود کش حملوں میں 87شیعیان حیدر رکرار شہید ہوئے تھے جس کے بعد ملک بھر مین شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو چار روز تک مسلسل جاری رہا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے ہونے والے احتجاجی دھرنوں میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان حکومت کو بر طرف کر کے وہاں گورنر راج کا نفاذ کر دیا جائے کیونکہ بلوچستان حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔
تاہم صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی تھی جس کے بعد سے تاحال بلوچستان میں گورنر راج کا نافذ العمل ہے۔یاد رہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ گورنر راج کے نفاذ کے ساتھ ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے جو کہ شروع ہو چکا ہے۔
اسی حوالے سے پاکستان کے ایک معروف نیوز ٹی وی چینل ’’جیو ٹی وی ‘‘ نے آن لائن پول پر عوام سے یہ سوال کیا ہے کہ ’’کیا وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ درست ہے یا غلط؟‘‘
یہ سوال آن لائن ویب پول پر گیلپ پاکستان کے ساتھ کئے گئے سروے میں 2500افراد سے پوچھا گیا جن میں سے 61فیصد افراد نے اس فیصلے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی اور 24فیصد افراد نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کو غلط قرار دیا۔اسی طرح 15فیصد افراد نے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ بات یاد رہے کہ حالیہ دنوں دہشت گردوں کے سرپرست ٹولے اور نام نہاد مذہبی جماعت کے سربراہ نے صدر زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں صدر زرداری نے ان کو گورنر راج کے خاتمے کی یقین دہانی دلائی تھی ۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صدر پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس قسم کا فیصلہ کیا گیا تو ملک بھر سے کوئٹہ اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو گا اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کو بھی گھر جانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button