پاکستان

حیدرآباد: 6 بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات سے رہا کردیا گیا

fir appشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق آج 6 بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات سے رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ان 6 بے گناہ نوجوانوں کو پولیس نے امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے توہین صحابہ کی جھوٹی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا تھا لیکن مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر آج ان افراد کو رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دو ماہ آٹھ دن کے ایام عزاء کے اختتام پر مومنین ۹ربیع الاول عید سعید زہرا(س)کے طور پر مناتے ہیں ۔ یہ روایت صدیوں سے جاری ہے۔ عقیدۂ مکتب تشیع کے مطابق واقعہ کربلا کے تین سال گزرنے کے بعدجنابِ مختار صقفی نے قیام کیا اور قاتلانِ امام حسین (ع)کو چن چن کر نشانِ عبرت بنایا ۔کوفہ سے جناب مختار صقفی نے ۶۵ھ میں واقعہ کربلا کے اہم مجرموں عمر ابن سعد، شمر بن ذی الجوشن اور عبید اللہ ابن ذیاد کے سر قلم کر کے مدینہ اما م ذین العابدین (ع)کی خدمت میں روانہ کیئے ۔امام (ع)قاتلانِ حسین (ع)کے پلید سر دیکھ کر خوش ہوئے ۔واقعہ کربلا کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب اہلبیت (ع) کے چہروں پر مسّرت نمایاں ہوئی ۔ مورخین کے مطابق وہ دن۹ربیع الاول تھا ۔ اور اسی مبارک دن کی یاد میں ہر سال شیعہ پوری دنیا میں عید سعید زہرا(س)کے طور پر مناتے ہیں ۔ اور اس دن عمر ابن سعدلشکر یزید کے کمانڈر کی موت کا جشن اس کا پتلا جلا کر مناتے ہیں نہ کہ خلیفہ دوئم حضرت عمر بن خطاب کا جو کہ ایک پارسی آتش پرست ابولولوفیروز کے ہاتھوں قتل ہوئے ۔۹ربیع الاول کو عمر ابن سعدلشکر یزید کے کمانڈرکا پتلا جلانے کی یہ روایت صدیوں قبل نجف سے بر صغیر منتقل ہوئی تھی ۔ لہذا کالعدم فرقہ پرست گروہ سپاہ صحابہ کی جانب سے اسے توہینِ صحابہ قرار دیناسراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button