پاکستان

بحرین میں سعودی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

rallyپاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بحرین میں انقلابی تحریک کو کچلنے کے لئے سعودی وہابی افواج کی جاڑھیت کے خلاف آج جمعۃ المبارک کو یوم دفاع بحرین اور یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی ملک بھر سے اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں بشمول اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،پشاور،ملتان،سرگودھا سمیت کراچی اور دیگر شہروںمیںجعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،آئی ایس او پاکستان،شیعہ علمائ٧ کونسل سمیت دیگر ملی و قومی شیعہ جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے ،جبکہ کراچی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد کھارادر اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن سے ریلی نکالی گئی ۔
کراچی میں منعقدہی مرکزی احتجای مظاہروں اور ریلی کی تفصیل درج ذیل ہے۔
خوجہ مسجد کھارادر پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عباس کمیلی ،مولانا حسین مسعودی،علامہ باقر زیدی،علامہ علی کرار نقوی،علامہ شیخ مہدی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملت پاکستان بحرینی عوام کے ساتھ ہیں ۔بحرین میں پر امن مظہرین انقلابی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مصر ،لیبیا،تیونس، یمن کے بعد اب عرب خلیجی ممالک کی جانب سے بحرینی انقلابی تحریک کوکچلنے کی کوشش کی جارہی ہے پر امن مظاہرین کے قتل عام کے لئے بھیجی جانے والی خلیجی افواج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی جارحیت بند نہ ہوئی تو سعودی سفارتخانوں کا گھراؤ کیا جائے گا۔عرب لیگ ،اقوام متحدہ خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب کے غاصب حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کرے ۔دو پاکستانیوں کے قاتل امریکی سی آئی اے دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں سعودی کردار پاکستانیوں سے دشمنی کی بہترین مثال ہے،مسلم امہ سعودی خیانت کاریاں معاف نہیں کرے گی ،اس موقع پر جعفریہ الائنس کے دیگر رہنماؤں میں سلمان مجتبیٰ ،شبر رضا ،علی احمر،اور صابر کربلائی بھی موجود تھے۔
مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن کے ہاتھوں میں بحرین میں سعودی جارحیت بند کرو،مسلمانوں کے خیانت کارسعودی حکمران،امریکی آلہ کار سعودی حکمران،امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور،بحرین میں انقلابی تحریک کی حمایت کرتے ہیں،اور سعودی افواج کے فوری انخلاء پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے بحرین میں سعودی افواج کے مظالم کو فلسطین میں ڈھائے جانےو الے صہیونی مظالم سے تشبیہ دی اور کہا کہ سعودی حکمران در اصل امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات کرنے میں صہیونیوں سے بھی دو قدم آگے ہیں ۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ بحرین میں پر امن مظاہرین پرخلیجی افواج کے بھاری گولہ بارودی حملے صرف بحرینی مسلمانوں پر نہیں بلکہ مسلم امہ کے دل پر حملے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا امریکی غلامی میں مصروف عمل ہیں لیکن وہ یہ بات جان لیں کہ مسلم امہ ان کی خیانت کاریوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی ،انکا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں بیداری کی لہر سے جہاں عالمی استعماری قوتیںخوفزدہ ہیں وہاں سعودی حکومت بھی اسلامی انقلاب سے خوفزدہ ہو کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ،بحرین میں شیعہ اور سنی عوام متحد ہیں اور غاصب حکمرانوں کے خلاف جد وجہد میں مصروف عمل ہیں تاہم ایسے حالات میں عرب ریاستوں ارو بلخصوص سعودی افواج کی جارحیت انتہائی گھناؤنا جرم ہے ،رہنماؤن نے بحرین کے عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں جاری انقلابی اور عوامی بیداری کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں،رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی چند امریکی نواز عناصر پاکستانیوں کی بحرینی سیکورٹی گارڈز میں بھرتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جن کا مقصد بحرین میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جائے ،حکومت کو چاہئیے کہ ایسے ملک دشمن و امت کے دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروئی کی جائے ،پاکستانی مسلمانوں کے دل مسلم امہ کے ساتھ ہیں اور پاکستا ن کے غیور اور بہادر عوام کسی بھی صورت اپنے مسلمان بھائیوں کے خون سے ہاتھوں کو رنگین نہیں کریں گے ،انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو ادارے اس قسم کی گھناؤنی سازشوں میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،رہنماؤںنے واضح کیاکہ اگر بحرین میں سعودی جارحیت نہ روکی گئی تو ملک بھر میں سعودی اور بحرینی سفارتخانوں کا گھراؤ کیا جائے گا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں مولانا صادق رضا تقوی ،محمد مہدی،مولانا عباس وزیری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بحرین میں غیر ملکی افواج کے ہاتھوں پر امن مظاہرین کے قتل عام کا نوٹس لیں،سعودی افواج فلسطین کے مظلوموں کی خاطر اسرائیل سے نبرد آزمای کیوںنہیں ہوتیں؟امریکی سی آئی اے دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے،ریلی کا آغاز بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد مصطفی عباس ٹاؤن سے ہو کر ابو الحسن اصفہانی روڈ پر اختتام ہوا،واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اٹھارہ مارچ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجہ میں ملک بھر میں بھرینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب امریکی وصہیونی آلہ کاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیان نکالی گئیں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ امریکی سی آئی اے دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے یہ ثابت ہو گیاہے کہ وہ ایک بہت بڑا دہشت گرد تھا اور اس کی رہائی میں پنجاب حکومت ملوث ہے جبکہ امریکی دہشت گرد کی رہائی میں سعودی انٹیلی جنس اداروں کارویہ بھی شرمناک ہے کہ جنہوںنے بیک ڈور روابط کے ذریعے پاکستانی ایٹمی تنصیبات کے خلاف سازشوں میں ملوث امریکی دہشت گرد کی رہائی میںبھرپور کردار کیا،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے ۔
مقررین نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں بے گناہ مظاہرین کا غیر ملکی فوجوں جن کی قیادت سعودی اور امارات کی افواج کر رہی ہیں انتہائی گھناؤنان جرم ہے اور اس پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ اور ان کے منہ پر طمانچہ ہے،رہنماؤں کاکہنا تھا مسلم ممالک کی افواج کے ہاتھوں بحرین میں بے گناہ ،نہتے اور مظلوم مظاہرین کا قتل عام انتہائی شرمناک فعل ہے اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ غیر ملکی افواج کی قیادت سعودی افواج کے ہاتھوں ہے،ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان آج ایک سوال کر رہے ہیں کہ کیا سعودی افواج اور خلیجی ریاستوںکی افواج کو فلسطین میں ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم نظر نہیں آرہے اور آخر کیا وجہ ہے کہ سعودی اور خلیجی افواج غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے جنگ نہیں کرتیں اور مسلمانوں کو آزاد کیوں نہیں کرواتیں؟انہوںنے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کی افواج کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نا قابل برداشت ہے خلیجی ریاستیں اور سعودی عرب اپنی فوجوں کو فی الفور بحرین سے نکالیں اور واپس بلائیں بصور دیگر پاکستان کے عوام ان ریاستوں کے خلاف شدید احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔
رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ بحرین میں غیر ملک افواج کی آمد میں امریکا ملوث ہے جو بحرین میں اپنے پانچویں بڑے بحری بیڑے کی حفاظت کے لئے امریکی مخالف مظاہرین کو کچلوانے کی سازش ر رہاہے،رہنماؤںنے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستانی افراد کی بحرینی افواج میں بھرتی جیسی سازشوںکے خلاف نوٹس لیا جائے اور ایسے اقدامات کرنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،اس موقع پر مظاہرین نے امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور،بحرین میں سعودی جارحیت کے خلاف اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور امریکی اور صہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button