پاکستان

بحرین میں سعودی وہابی فوج کی جارحیت،پاکستانی شیعوں کا اعلانِ احتجاج

pakistani_shiasپاکستان کے شیعہ ملی تنظیموں کے سربراہان نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ بحرین میں انقلابی بیداری کی تحریک کو سعودی وہابی سلفی افواج کے ہاتھوں معصوم اور پر امن بحرینیوں کے قتل عام کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شیعہ علماء کونسل پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،اور دیگر ملی تنظیموں نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں اس بات کا اظہار کیاہے کہ جمعہ 18مارچ کو بحرین میں سعودی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے سفاکانہ قتےل عام کے خلاف یوم احتجاج منایا جا ئیے گا اور ملک بھر کی تمام جامعہ مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا شبیر بخاری،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما عامر طوری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا ناظر عباس نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں کی جانب سے بحرین میں انقلابی تحریک کو کچلنے اور پر امن بحرینیوں کی قتل و غارت کے لئے بھیجی جانے والی افواج کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خلیجی اور عرب ریاستیں گھناؤنے کاموں سے پرہیز کریں ۔
رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ بحرین میں اسلامی بیداری کی تحریک کو کچلنے کے لئے پاکستانی اداروں کی جانب سے بھی بحرین بھیجے جانے والے افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اس گھناؤنے جرم سے اجتناب کیا جائے ،رہنماؤںنے واضح کیا کہ پاکستان کے غیور مسلمان اپنے بحرینی مسلمانوں کے شانہ بہ شانہ ہیں اور ان کے قتل و غارت کی گھناؤنی سعودی سازش میں کسی طور شریک نہیں ہوں گے۔انہوںنے حکومت سے سختی سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کے خلاف کاروائی کرے اور پاکستانیوں کے بحرین جان ے کے اقدامات کو روکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button