پاکستان

پارا چنار کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے حکومت پر دباؤ

paracnar1پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل نے حکومت سے ایجنسی میں طویل بد امنی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائے دین اور علما  نے کہا کہ علاقہ طویل بدامنی کے باعث ہر میدان میں تباہ ہوگیاہے علاقے کے لوگ مزید بد امنی برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔قبائلی رہنما ؤں اور علما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لئے طویل خاموشی ترک کر کے قدم بڑھائیں ۔طوری بنگش قبائل قیام امن کے سلسلے میں حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی اور فورسز کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ طالبان اور ان کے مقامی حامی قوتوں نے ایک طویل عرصے سے پاراچنار اور اس ْسے محلقہ علاقوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے ۔ بتایا جات ہے کہ پارا چنار کے شھری علاج معالجے اور دیگر کاموں کے لئے افغانستان کا طویل اور خطرناک سفر کرکے پشاور آتے جاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button