پاکستان

متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

al_mehdiمتاثرین سیلاب زدگان کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ،مولانا منور نقوی،اورمجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام المحسن ہال میں قائم المہدی ریلیف کیمپ برائے سیلاب زدگان پر متاثرین سیلاب زدگان کے  درمیان عید الفطر مناتے ہوئے متاثرین سیلاب میں عیدی اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان متاثرین کی بحالی کو اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے آکری وقت تک سر گرم عمل رہے گی اور متاثرین کی بحالی میں پیش پیش خدمت کو انجام دیتے ہوئے کسی قسم کی کمی روا نہیں رکھی جائے گی،رہنماؤں نے المہدی ریلیف کیمپ میں موجود سینکڑوں متاثرین سیلاب زدگان کے درمیان عید الفطر مناتے ہوئے متاثرین سیلاب زدگان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاجبکہ متاثرین سیلاب زدگان کے بچوں کی تفریح اور عید کی خوشیاں فراہم کرنے کے لئے المہدی ریلیف کیمپ میں فن میلہ،کھیل کود کے پروگرام،اور گھوڑوں اور اونٹوں کی سواریوں سمیت کئی اہم پروگرام منعقد کئے گئے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ہم اپنے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کو فراموش نہیں کر سکتے لہذٰا اسی لئے بچوںکو ان کے گھر جیسا احساس فراہم کرنے کے لئے المحسن ہال میں المہدی ریلیف کیمپ میں تفریحی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا ہے تا کہ متاثرین سیلاب زدگان کو ان کے گھر کی کمی محسوس نہ ہو اور وہ عید کی خوشیوں میں اہل وطن کے شانہ بشانہ عید منائیں،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماؤں میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری میثم عابدی،فاضل حسین،مبشر حسین،حیدر زیدی،سبط اصغر اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button