پاکستان

کوئٹہ :امام بارگاہ کے متولی شہید

shiite_quetta_mali1کوئٹہ میں جمعہ کے روز طالبان ناصبی دہشت گردوںنے فائرنگ کرکے استاد علی محمد کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق
ملک و اسلام دشمن طالبان ناصبی دہشت گردوںنے کوئٹہ میں بعد نماز جمعہ امام بارگاہ کشمیرآباد کے متولی استاد علی محمد کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
ابتدائی معلومات اور عینی شاہدین کے مطابق امام بارگاہ کشمیر آباد کے متولی استاد علی محمد نماز جمعہ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ گھات لگائے طالبان ناصبی دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کر کے شہید کردیا،شہید کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم استاد علی محمددار فانی سے کوچ کر گئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی برس سے کوئٹہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز،اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے ملک و اسلام دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلا ف موثئر کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔
shiite_quetta_maliدوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،جعفریہ الائنسن پاکستان اور دیگر ملی شیعہ تنظیموں کے سربراہوں نے کوئٹہ میںاستاد علی محمد کی طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی بھرپور مذمت کی ہے ،اور کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے گذشتہ دنوں تحفظ کی یقین دہانی کے بعد ایک اور شہادت نا قابل برداشت ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ملت جعفریہ ملک بھر سے کوئٹہ پہنچ کر4جولائی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کرے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button